ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

گوجر خان شہداء کی سرزمین)کشمیر کی آزادی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، راجہ پرویزاشرف

مودی سرکار نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو اس بار 27 فروری سے بھی سخت جواب دیکر بھارت کو عبرت کا نشان بنادیں گے
ملک کیلئے جان دینا بڑی سعادت کی بات ، یہ اعزاز چوہدری اکثر جیسے شہیدوں کے حصے میں ہی آتے ہیں ، تقریب سے خطاب
اسلام آباد ( وقائع نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام قومی سیاسی جماعتیں ایک پیج پراپنے ازلی دشمن کیخلاف متحد اور متحرک ہیں مودی سرکار نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو اس بار 27 فروری سے بھی سخت منہ توڑ جواب دے کر بھارت کو عبرت کا نشان بنادیں گے، گوجر خان شہیدوں کی سرزمین ہے جس کو پہلے نشان حیدر کا اعزاز حاصل ہواہے چوہدری اکثر جیسے شہیدوں کے لہو سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہید چوہدری محمد اکثر کی 54ویں برسی سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں شہید چوہدری اکثر کی شہادت پر ان کو سلام پیش کرتاہوں اور اس قدر شایان شان تقریب کے انعقاد پر شہید کے صاحبزادے چوہدری محمد صفدر اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ شہید چوہدری محمد اکثر نے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جس پر آج بھی پوری قوم فخر کرتی ہے انکا کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ اصل میں قوم کی حیات ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج پوری قوم اپنے مظلوم کشمریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی آزادی کیلئے قوم آخری حد بھی عبور کر نے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا پاک سرزمین جب بھی پکارے گی تو ہم شہیدوں کے لہو سے چراغ جلائیں گے اور ملک کے لئے جان دینا بڑی سعادت کی بات ہےاور یہ اعزاز چوہدری اکثر جیسے شہیدوں کے حصے میں ہی آتے ہیں اور ہم شہادت کے رتبے پر سرفراز ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،سابق وزیراعظم نے کہا کہ گوجر خان شہیدوں کی سرزمین ہے جہاں سرور شہید ،سوار محمد شہید ،اور نائیک محفوظ شہید نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے نشان حیدر کے اعزازات اپنے نام کئے ہیں ۔انکا کہنا ہے قوم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کر سکتی اورانکی لازوال قربانیاں قوم پر فرض اور قرض ہیں انہوں نے شہید چوہدری محمد اکثر کو سلام عقیدت بھی پیش کیا سابق وزیر اعظم قبل ازیں جب تقریب میں پہنچنے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور منتظمین کی جانب سے اظہارتشکر بھی پیش کیا گیا اس موقع پر راجہ پرویز اشرف برسی کے عوامی اجتماع میں گھل مل گئے۔
پرویز اشرف

© Copyright 2019. All right Reserved