ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے
زلزلے کی شدت 5 اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی، مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا
اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں5شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں مانسہرہ اور نکیال سمیت قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث رہائشی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے جھٹکے

© Copyright 2019. All right Reserved