پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

لیڈ

لیڈ

ایل اوسی اور ایل اے سی پر جعلی لڑائی دکھانے کا منصوبہ تیار، ڈرامہ کے تحت بھارتی فوج دکھائے گی کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان نے کی پھر ہماری جانب سے کارروائی کی گئی
مودی سرکار میڈیاکے ذریعے ڈرامے کوسچاثابت کرنے کی کوشش کریگی،انڈین میڈیا ہر موقع پر جھوٹ بولنے میں ماہر ،جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی ذمہ داری بھی دیدی گئی


اسلام آباد(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سےتوجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی۔ مودی سرکار نے نیا ڈرامہ تیار کر لیا۔ ایل اوسی اور ایل اے سی پر جعلی لڑائی دکھانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے مودی سرکار نے نیا ڈرامہ تیار کر لیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی اور ایل اے سی پر جعلی لڑائی دکھانے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق بھارتی زیر تسلط علاقے میں چیک پوسٹ بنا کر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا، ڈرامہ کے تحت بھارتی فوج دکھائے گی کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان نے کی۔ذرائع کے مطابق جعل سازی کے ذریعے بتایا جائے گا کہ پاکستان نے پہلے کارروائی کی جس کے بعد بھارت نے کارروائی کی، مودی سرکار بھارتی میڈیا کے ذریعے اس ڈرامے کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ہر موقع پر جھوٹ بولنے میں ماہر ہے اسی لیے اس ڈرامے کی ذمہ داری میڈیا کو دی گئی ہے۔یاد رہے کہ آرمی چیف نے ایک روز قبل لائن آف کنٹرول پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم چھپانے کے لیے ہمیں بھارت کو کوئی بھی موقع فراہم نہیں کرنا۔ بھارت اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ہمسایہ ملک کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر کنٹرول لائن اور پاکستان کی طرف کرنا چاہتا ہے۔

مودی ڈرامہ

© Copyright 2019. All right Reserved