پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

تین کالم۔۔۔۔۔۔آرمی چیف

تین کالم۔۔۔۔۔۔آرمی چیف

بھارت کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہا ہے ، وہ کچھ بھی کرسکتا ہے
حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کثیرالجہتی کوششوں کا آغاز کردیا ، جنرل باجوہ،ایل اوسی کادورہ،جوانوں کے ہمراہ عیدمنائی


اسلام آباد (وقائع نگار )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کثیرالجہتی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باغ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مختلف کوششوں کا آغاز کردیا ہے، جس طرح امن کے لیے ہماری خواہش ہے، اسی طرح مسئلہ کشمیر کے لیے ہم پرعزم ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، تاہم ہم بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے جرائم کو چھپانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ' ہمارا مذہب ہمیں امن کا درس دیتا ہے لیکن ساتھ ہی سچ کے لیے قربانی اور استقامت کی تلقین بھی کرتا ہے، پاک فوج عید قرباں کو بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے، ہم کشمیر میں اپنے بہن اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے جتنا بھی وقت اور کاوشیں درکار ہوں، انشااللہ ہم ہرچیلنج پر پورا اتریں گے'۔ پاک فوج کی جانب سے کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منائی گئی۔
آرمی چیف

© Copyright 2019. All right Reserved