ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

حجاج کی خدمت پرفخرہے،خادم الحرمین الشریفین

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کاحج کیلئے آئی اہم شخصیات،دیگرمہمانوں کیلئے استقبالیہ

مکہ (نیوزایجنسی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حج کے لیے آنے والے اللہ کے معزز مہمانوں کی خدمت پر فخر ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق منیٰ کے شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دنیا بھر سے حج کے لیے آئی اہم شخصیات اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔معزز مہمانوں سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور سہولیات کا تذکرہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مملکت اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔

خادم الحرمین الشریفین

© Copyright 2019. All right Reserved