ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

اسلا م آباد میں شدید بارش کا امکان،دفعہ 144 نافذ کردی گئی

راول ڈیم، سملی، سواں اور کورنگ نالہ میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی
پاک بحریہ، ریسکیو 1122، سی ڈی اے اور دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے امکان کے بعد شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہر اقتدار میں شدید بارش کی آمد کے باعث دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ شہریوں کے راول ڈیم، سملی، سواں اور کورنگ نالہ میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضلعی حکام کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ برساتی نالوں کے کنارے پر رہائش افراد کسی دوسرے مقام پر چلے جائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مساجد کے ذریعے اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک بحریہ، ریسکیو 1122، سی ڈی اے اور دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔
دفعہ 144




© Copyright 2019. All right Reserved