ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

منی میں حاجیوں کا ناقص کھانے کی فراہمی پر احتجاج، نعرے بازی

وزیرمذہبی امور نےدومکاتب کے بارے میں شکایات کااعتراف کر لیا
اسلام آباد(عمرفاروق سے )وزارت مذہبی امورکی طرف سے منی میں حاجیوں میں انڈین کمپنی کی پکنگ میں ناقص کھانے کی فراہمی ،حاجیوں کاحکومت پاکستان کے خلاف شدیداحتجاج نعرے بازی ،وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے دومکاتب کے بارے میں شکایات کااعتراف کرلیا ،تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورکی طرف سے حاجیوں کے لیے ناقص انتظامات کاسلسلہ بدستورجاری ،منی میں ناقص کھانا اورانڈین کمپنی کی پکنگ میں کھانافراہم کرنے پرشدیدبپھرکرگئے اورمنی میں شدیداحتجاج کیا اوراس موقع پرشدیدنعرے بازی کی احتجاج کرنے والے حاجیوں نے احتجاج کی ویڈیوزسوشل میڈیاپروائرل کردیں حاجیوں کاکہناہے کہ وزارت کی طرف سے انہیں ناقص کھانافراہم کیاجارہاہے جس کی وجہ سے متعددعازمین پیٹ کی خرابی کی وجہ سے بیمارہوگئے ہیں حاجی منی میں وزارت مذہبی ا مورکے حکام پرپرس پڑ ے حاجیوں نے الزام عائدکیاکہ وزارت مذہبی امورہماری رہنمائی اورتعاون کرنے کی بجائے مفت میں خودحج کرنے میں مصروف ہیں اورٹی اے ڈی اے بھی وصول کررہے ہیں ہماری شکایات کاازالہ نہیں کیاجارہاہے وزارت کے افسران اپنی فیملیوں کے ہمراہ حج کرنے آئے ہیں اورسرکاری رہائش گاہوںں پرپرائیویٹ حاجیوں کورکھا گیا ہے سرکاری سکیم کے حاجی خوارہورہے ہیں دوسری وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حج آپریشن بخیر و عافیت مکمل ہونے پر تمام حجاج اکرام کو مبارک باد پیش کرتا ھوں ۔ بہترین انتظامات پر خادم حرمین شریفین، پرنس محمد بن سلمان، وزارت داخلہ و حج، گورنر مکہ کا شکر گذار ہوں ۔ اس سال منی و عرفات میں سہولیات کیلئے 47 مکاتب کا انتخاب کیا گیا2 مکاتب کے بارے میں شکایات ملنے پر فوری ا زالہ کیا گیا اور موسسہ جنوبی ایشیا کو تادیبی کارروائی کا کہا:کچھ سیاسی عناصر نے 2 مکاتب کے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جو حقیقت کے منافی ہے اس سال 72 بیمار عازمین حج کو ایمبولینس پر حج اور طواف زیارت کی سہولیات مہیا کی گئیں ۔
احتجاج

© Copyright 2019. All right Reserved