ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

یوم آزادی کی تیاریاں،پشاورسبز ہلالی پرچموں سے سج گیا

قومی پرچم کے رنگ کی شرٹس اور لائٹس کی خریداری میں اضافہ
شہریوں نے گاڑیوں پر قومی پرچم خوبصورت انداز میں پرنٹ کروائے لیے ہر طرف سبز ہلالی پرچم کی بھرمار،شہریوں کا یوم آزادی کاجذبہ عروج پر پہنچ گیا
پشاور(بیورورپورٹ)یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں شہر سبز ہلالی پرچموں سے سج گیا عید الاضحی اور یوم آزادی کی خوشیاں ایک ساتھ آنے پر شہری انتہائی خوش ہے عید کے موقع پر جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے شہریوں کی تیاریاں جاری ہیں قومی پرچم کے رنگ کی شرٹس اور لائٹس کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہیں یوم آزادی کی آمد کے موقع پر پشاور کے مختلف بازاروں قصہ خوانی ، ہشتنگری چوک یاد گار، لیاقت بازار اور دیگر علاقوں کو سبز ہلائی پرچم سے سجایا گیا ہے شہریوں نے گاڑیوں کو بھی خصوصی طور پرسجایا ہے، گاڑیوں پر پاکستان کا پرچم خوبصورت انداز میں پرنٹ کروایا گیا ہے جبکہ سبز رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے ۔
یوم آزادی

© Copyright 2019. All right Reserved