ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

پشاور،سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی تعطیلات،پیر کوحاضر ہونگے

عید پر پردیسیوں کی آبا ئی علاقوں میں روانگی کے باعث شہر میں ہوکا عالم
سڑکو ں پرٹریفک نہ ہونے کے برابر ،مقامی لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا

پشاور(بیورورپورٹ)سرکاری ملازمین عیدالاضحی کی ایک ہفتے کی تعطیلات منانے کے بعد پیرکو دفاتر میں حاضری دیںگے پردیسیوں کا آبا ئی علاقوں میں عیدمنانے کیلئے جانے کے نتیجے میں پشاور سڑکو ں پرٹریفک نہ ہونے کے برابر ر ہی جس کے باعث شہر میں عید کے دوسرے روز بھی ہو کاعالم رہا دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی عدم موجودگی کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا صوبائی حکومت نے صوبے میں بارہ اگست سے پندرہ اگست تک عیدالاضحی کی تعطیلات کااعلان کردیاتھا جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین بارہ اگست سے قبل جمعے کے روز ہی حاضری دینے کے بعد سرکاری دفاتر سے نکل پڑے اور اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا چونکہ گیارہ اگست کو ہفتے کی چھٹی منائی اور بارہ اگست سے پندرہ اگست پیر سے جمعرات سے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیاگیاتھا جبکہ جمعے کو حاضری ہوگی جس کے بعد ہفتے اوراتوار کو پھر سرکاری چھٹی آرہی ہے جس کے نتیجے میں زیادہ تر افسران اورملازمین جمعے کوبھی چھٹی کرکے ایک ہفتے کی تعطیلات منائیںگے اور آنے والے پیرکے دن اپنے دفاتر میں حاضری دیںگے ۔
سرکاری ملازمین

© Copyright 2019. All right Reserved