ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

یوم آزادی آٰج قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

دن کاآغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ، خوشحالی کی دعائوں سے ہوگا
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان کا 72واں یوم آزادی قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ آج منایا جائے گا دن کاآغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ، خوشحالی ، یکجہتی ، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائوں سے ہو گا صوبائی دارلحکومت پشاور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہو گا 8بجکر 58منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجے گا ۔ عید الضحیٰ کی خوشی کے باوجود چودہ اگست کو انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے شہر کے مختلف مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ملک بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب بھی منعقد ہو ں گی
یوم آزادی

© Copyright 2019. All right Reserved