ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

ہتھکڑی اور قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، فردوس عاشق

کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی جبر، کوئی ظلم، کوئی کرفیو، کوئی ہتھکڑی اور کوئی قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، عید کے دن کشمیریوں کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئی جبر، کوئی ظلم، کوئی کرفیو، کوئی ہتھکڑی اور کوئی قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، عید کے دن کشمیریوں کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے روز مسلمانوں کو ان کو مقدس تہوار منانے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں
فردوس اعوان

© Copyright 2019. All right Reserved