ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

بنوں میں پانچ قتل

ایک خاتون زخمی، اویس کالونی میں اونچی آواز میں گانا گایاجا رہاتھا،منع کرنے پر فائرنگ کی گئی
ٹانچی بازار میں مستورات کے تنازع پر دو فریقین نے چھریوں سے ایک دوسرے پر وار کئے ،مقدمات درج کر لئے
بنوں(بیوروپورٹ)فائرنگ کے مختکف واقعات میں خاتون سمیت 5قتل جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔قتل کی لرزہ خیز واردارت کچہ بچک کے قریب ہوئی کوٹکہ عبداللہ کچہ بچک کے مقام پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادے میں خاتون سمیت چار قتل جبکہ ایک خاتون ہوگئی ذرائع کے مطابق اویس کالولونی کچہ بچک غوریوالہ کے مقام پر گھر کے سامنے ڈی جی کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں باپ بیٹا غفور شاہ ولد گلدار ،ہارون ولد غفور شاہ،نادیہ بی بی دختر غفور شاہ ساکنان اویس کالونی کچہ بچک اور راہگیر امان اللہ ولد اکبر زمان سکنہ کچہ بچک جاں بحق جبکہ بخاری جانہ زوجہ شبیب اور شیرین جانہ زوجہ غفار علی زخمی ہوگئیں وجہ عداوت ڈی جے پر تنازعہ بتائی گئی ہے۔جبکہ نار شیر مست کوٹکہ محبوبہ میں مبینہ ملزمان رضوان ولد محمد نواز عرف بہادر،امین اللہ ولد سید نواز اور سید نواز ولد سرفراز ساکنانڈیپہ کلہ نے فائرنگ کرکے حیات اللہ ولد عادل زمان سکنہ نار شیر مست کو قتل کردیا وجہ عداوت سابقہ قتل کی دشمنی بتائی گئی ہے پولیس نے مقتول کے والد عادل زمان ولد بخال سکنہ کوٹکہ محبوبہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع ٹانچی بازار میں مستورات کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین چھریاں چل گئیں جسکے نتجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے فریق اول کے گل زمان ولد فضل الرحمن اور ان کی صاحبزادی آمنہ بی بی ساکنان کرم یجنسی حال ٹانچی بازر بنوں زخمی ہوگئے جبکہ فریق دوم کے قیئوم ولد رابیع جان اور ان کا بیٹا ممتاز ساکنان کرم ایجنسی حال ٹانچی بازار بنوں زخمی ہوگئے پولیس نے دونوں اطراف سے مقدمہ درج کرلیا
قتل



© Copyright 2019. All right Reserved