ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

ملک شاہ محمد

14اگست کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے ، 15اگست کو یوم سیاہ پر منائیں گے
بھارت نے کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ، پی ٹی آئی رہنما کی گفتگو
بنوں(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ 14اگست کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے جبکہ 15اگست کو یوم سیاہ پر منائیں گے کشمیر کو ہر صورت بھارتی تسلط سے آزاد کرائیں گے بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا عالمی برادری بھی کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرچکی ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے کشمیر کے معاملے پر پاک فوج،حکومت اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اب کے بار جنگ ہوئی تو پاکستان کے22کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے دانت کھٹاکرنے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر ہائوس بنوں میں عید کی مبارکباد دینے کیلئے آنے والے لوگوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر ملک گلباز خان،توکلی خان،وقار خان،قیصر ودیگر مشران بھی موجود تھے اپنے خطاب میں ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کو عید اور جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجیوں کے حج قبول کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک وقوم کی سلامتی،کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسلمانوں کی آزادی اور سلامتی کیلئے دعا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت سے قبل 27فروری کو ذہن میں رکھیں اب کے بار جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی
ملک شاہ محمد

© Copyright 2019. All right Reserved