پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

ایئر چیف

14اگست شاندار اسلاف کی طویل جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ، پاک فضائیہ جدید آلات ِ سے لیس ہے
اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے اور قومی تعمیر و ترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، مجاہد انور
پشاور(بیورورپورٹ)ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یوم ِ آزادی پر پیغام میں کہاہے کہ یومِ آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر میں تمام اہل پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں14اگست ہمیں اپنے شاندار اسلاف کی طویل جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت کی بدولت ایک جداگانہ ریاست کا حصول ممکن بنایا۔ تمام تر نا مساعد حالات کے باوجود بے لوث اور عظیم قربانیاں دیتے ہوئے وہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے کوشاں رہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی فقید المثال قیادت میں بالآخر اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر رہے ۔ میں ایک با ر پھر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دیگر دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے پاکستان ائیر فورس تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے اور قومی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ ہم اس موقع پرکشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کی بھر پور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پاک فضائیہ جدید ترین آلات ِ حرب اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل عملے سے لیس ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض منصبی بخوبی ادا کرنے اور قومی توقعات کے عین مطابق دفاعِ پاکستان کی توفیق عطا فرمائے۔
ایئر چیف

© Copyright 2019. All right Reserved