ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کی مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کی


اسلام آباد ( نیوز ایجنسی)وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کی مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر مادر وطن کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعا ئیں کی ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے خصوصی طور پر یہ دعا بھی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دے جن کا سامنہ وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم وہاں موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد دی
عید

© Copyright 2019. All right Reserved