پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے زیراہتمام بھارت کیخلاف مظاہرہ


آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے زیراہتمام بھارت کیخلاف مظاہرہ
کثیر تعداد میں عوام کی شرکت، گوانڈیا گو اور آزادی کے حق میں نعرےبازی
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)یہ عید کشمیر کے نام آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے زیراہتمام عید الاضحی کے دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ‘ مقبوضہ کشمیر کے محصور و مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی کال پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا ‘پہلی بار مظفرآباد کے عوام اور مہاجرین جموں وکشمیر نے عید سڑکوں پر منائی ‘ مظفرآباد کی سیاسی ،سماجی ،تاجر ،وکلاء تنظیموں ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے زمہ دارن ، آل پارٹیز حریت کانفرنس، آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی مجلس شوری سمیت تمام تنظیموں کے سرکردہ رہنمائوں ،مہاجرین بزرگ ،مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں ،بچوں کی احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت ‘ مظفرآباد کی فضاء گو انڈیا گو بیک ،Shame for UNO، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہی ہے ،انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ،بھارت کے ایوانوں میں آگ لگا دو آگ لگا دو اور آزادی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی ‘ احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ‘ احتجاجی دھرنے میں بچوں نے بھرپور نعرے بازی کی اور کشمیر پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ‘ دھرنے سے امیر حامد جمیل کشمیر ی ، بانی امیر نشاد بٹ ، سیکرٹری جنرل بلال انصاری ،چیئرمین معائینہ و عمل درآمد کمیشن زاہد امین کاشف، آ ل پارٹیز حریت کانفرنس کے ایڈووکیٹ پرویز احمد ، ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین گوہر کشمیری، انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر ، امتیاز بٹ، سکینہ ممتاز و دیگر نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا جب کہ دھرنے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے عبد المجید میر ، شیخ عبدالمتین ، آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے سرپرست اعلیٰ سردار لیاقت علی اعوان، سویرا فائونڈیشن کے تنویر الاسلام ،دریا بچائو تحریک کے فیصل جمیل کشمیری ، مسلم لیگ ن کے شفیق انقلابی ،صدر مہاجر کیمپ امبور چوہدر ی فیروز دین، جہادی کمانڈر جعفر الاسلام ،سابق ڈی سی مظفرآباد مسعود الرحمن، ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے صدر راجہ عارف خان ، راجہ افتیاز خان، آل کشمیر مہاجر آرگنایشن کے صدر راجہ سجید خان،ظہور سعید خان ، بانی صدر جی ایم خان ،سرینگر فائونڈیشن کے قاری شمس خان ،، عاطف لون ، خواجہ اقبال ،جمال چوہدری ،ایوب کشمیر ی ،عمیر الاسلام ، راجہ افسر خان ، بلال ادریس ، السید پرنٹرز کے سید ثقلین ، معلم فائونڈیشن کے سید جواد حیدر، امجد فاروق ، سکالرز فائونڈیشن کے چیئرمین افتخار کاظمی ، اللہ وارث فائونڈیشن کے سی ای او ایان رضا، مشتاق الاسلام ، رفیع لون ، شوکت کشمیر ی ، عرفان بٹ ، حنیف درانی ، منظور اعوان ، عبد اللہ درانی و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ‘ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ مررہے ہیں بھارتی درندہ صف افواج کشمیریوں کو شہید کررہی ہے ‘ ہمارے بھائی شہید ہورہے ہیں اور ہماری بہنوں کی عزتیں غیر محفوظ ہیں ‘ کشمیری مائیں کشمیری بہنیں افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں ‘ مسئلہ کشمیر اس وقت بین الاقوامی حیثیت اختیار کر چکا ہے ‘ پوری دنیا میں کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں ‘ بھارتی انتہاء پسند ہندو کشمیر کی خصوصی حیثیت ہونے کے بعد کسی بھی حد سے گزرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں ایسے وقت میں حکومت آزادکشمیر اور پاکستان کشمیر کے مسئلے پر اپنی پالیسی واضح کرے اور مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے ‘ آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل نے عید کے دن کال دے کر حقیقی معنوں میں کشمیری مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ‘ ہم آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی ہر کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ‘ کشمیر کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیاجائے ‘ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی آج عید کے دن محصور ہیں کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے وہ عید نہیںمنا سکتے آج کی ہماری عید کشمیر کے نام ہے ‘ ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یہ عید نہیں منا ئیں گے ‘ ان شاء اللہ ایک دن ضرور کشمیر آزاد ہو گا اور کشمیری آزاد فضائوں میں سانس لیں گے‘ احتجاجی دھرنے میں مہاجرین بچوں کاجذبہ آزادی دیدنی تھا کشمیری مہاجرین بچوں نے کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جسے الیکٹرنک میڈیا کے نمائندگان نے بھرپور کوریج دی
مظاہرہ

© Copyright 2019. All right Reserved