ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحی کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی


صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحی کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو عید الاضحی کی نماز یہاں فیصل مسجد میں ادا کی اور ملک و قوم کیلئے امن، ترقی اور خوژحالی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کا سامنا کرنے والے کشمیری بھائیوں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جو بھارت کے بد ترین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں”۔ صدر مملکت نے کہا کہ انشاء اللہ ان کی آزادی زیادہ دور نہیں ہے۔ انہوں نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم اور کشمیری بھائیوں کو عید کی مبارکباد بھی دی
نماز عید

© Copyright 2019. All right Reserved