ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

سعودی عرب کو اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر فخر ہے، شاہ سلمان


سعودی عرب کو اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر فخر ہے، شاہ سلمان
حج کیلئے آنے والوں کی بہتر سے بہتر خدمت کا عمل جاری رکھیں گے،خطاب
مکہ (نیوز ایجنسیاں ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حج کے لیے آنے والے اللہ کے معزز مہمانوں کی خدمت پر فخر ہے۔ منیٰ کے شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دنیا بھر سے حج کے لیے آئی اہم شخصیات اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر عالمی رہ نماؤں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔معزز مہمانوں سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور سہولیات کا تذکرہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مملکت اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔
شاہ سلمان

© Copyright 2019. All right Reserved