ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

کشمیر یوں کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، شاہ غلام قادر


کشمیر یوں کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، شاہ غلام قادر
شہداء کی قُربانیوں کے ثمر میں ریاست جموں و کشمیر ضرور آزاد ہو گی ،سپیکر آزاد اسمبلی
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے پاکستانی عوام، سیاسی ، مذہبی، عسکری قیادت، مرکزی اور صوبائی حکومتوں، گلگت و بلتستان کی حکومت اور عوام کا اپنی اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اسمبلیوں کے اندر باہر اور بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے اور بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے یکطرفہ طور پر آرٹیکل370اور 35-Aکے خاتمہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے حصول سے دُنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ سپیکر اسمبلی نے پاکستانی قیادت کے بھی آزاد کشمیر کے دورہ جات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اُن کے دورے سے یکجہتی و اتحاد کا لازوال پیغام گیا ہے۔ اس سے مظلوم کشمیری عوام کو حوصلہ ملا ہے اور بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کے حق میں رائے عامہ ہموار ہوئی ہے۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر مکمل اکائی ہے، یہاں کے عوام کی مرضی کے خلاف بھارتی طاقت نہیں چل سکتی۔ شہداء کی قُربانیوں کے ثمر میں ریاست جموں و کشمیر کے عوام آزادی حاصل کر کے تکمیل پاکستان کا ادھورا خواب پورا کریں گے۔
شاہ غلام قادر

© Copyright 2019. All right Reserved