ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہو گا


قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج مظفرآباد میں ہو گا
مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کی متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی
کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی صفوں کو منظم کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کا خصوصی اجلاس آج دن 10:00بجے نئے ایوان اسمبلی مظفرآباد میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں منعقد ہو گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوم آزادیء پاکستان پر ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب بھارتی پارلیمنٹ نے ریاست جموں و کشمیر کی تاریخی حیثیت کا خاتمہ کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370اور 35-Aکا یکطرفہ طور پر خاتمہ کر دیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر سے بھارت حکومت کی کُھلی بغاوت ہے۔ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخی حیثیت کو کسی طور بھی ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس خطے کے عوام اُس وقت تک آزادی کے لیے جدوجہد کا حق رکھتے ہیں جب تک کہ اقوام متحدہ کی تسلیم شُدہ اقرارداد حق خودارادیت کو اقوام متحدہ عملی جامہ نہیں پہناتا۔ پاکستان ، آزاد کشمیر کی حکومت اور دُنیا بھر میں بھارتی سنگین رویہ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اسمبلی کے اس بڑے فورم پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کی متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی۔ کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی صفوں کو منظم کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
خصوصی اجلاس

© Copyright 2019. All right Reserved