ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

شہباز شہباز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی


شہباز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی
ن لیگ نے بھی عید کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سٹاف کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی۔ شہباز شریف نے سٹاف سے عید بھی ملی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ حکومت نے بڑی عید کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کیلئے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قوم نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔
عید

© Copyright 2019. All right Reserved