ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

پی آئی اے نے فلائیٹ سروسز کےایک ہزار کریوز کو ترقیاں دے دیں


پی آئی اے نے فلائیٹ سروسز کےایک ہزار کریوز کو ترقیاں دے دیں
لاہور(نیوز رپورٹر)قومی ائر لائن انتظامیہ نے فلائیٹ سروسز کے تمام گروپوں میں تقریباایک ہزار کریوز کو ترقیاں دے دیں ۔پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر ترقیوں کا نیا ریکارڈ۔کریوز ترقیاں ملنے پر خوشی سے جھوم اٹھے۔ قومی ائر لائن میں ماضی میں مختلف عوامل جن میں سیاسی دباؤ، تنظیموں کی ترجیحات ، قانون کے غلط استعمال، احکام استثنی اور سفارش وغیرہ کے باعث حقدار کارکنان ترقیوں سے محروم تھے جس کی وجہ ان کے کیرئیر بھی متاثر ہوئے۔چیف ایگز یکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی ہدایات پر کئی سال سے ترقیوں کریوز کو اگلے گڑیڈ میں ترقیاں دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔بیشتر کریو زکو 15 سال بعد ترقی دی گئی ہے۔ترقیاں ملنے پر کریوز نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ایچ آر کے مسائل کی جانب ترجیحی طور پر توجہ دی اور تمام شعبوں میں ترقیوں کا عمل شروع کر دیاہے۔ انتہائی شفاف اصولوں پر مبنی پروموشن بورڈ بنائے گئے جسکے نتیجے میں میرٹ پر ترقیاں ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں سی ایچ آر او ائیر کموڈور عامر الطاف، آپریشنز اور فلائیٹ سروسز اور انکی ٹیم نے نمایاں طور پر عملی کاوشوں کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔فلائیٹ سروسز کریو نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک، سی ای ایچ آر او ائیر کموڈور عامر الطاف کا بالخصوص شکریہ ادا کیا ہے۔جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے ترقی پانے والے فضائی میزبانوں کے ویڈیو بیان بھی جاری کر دئیے ہیں۔
ترقیاں

© Copyright 2019. All right Reserved