ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

سیکریٹری صحت کاسروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ


سیکریٹری صحت کاسروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ

لاہور(نیوز رپورٹر)سیکریٹری صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب مومن علی آغا نے گزشتہ روز سروسز سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور مریضوںکے علاج معالجہ سمیت سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر سلیم چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو پروفیسر محمود ایاز نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریف کیا ۔سیکرٹری صحت مومن آغا نے مریضوں سے علاج معالجہ کے حوالے سے دریافت کیا۔اورمریضوں کی جانب سے علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ایمرجنسی میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری صحت مومن آغا اور پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و دیگر عملے کو سراہا اور سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری صحت کو سمز کالج کا بھی دورہ کروایا گیا۔۔
دورہ

© Copyright 2019. All right Reserved