پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

نیب لاہور میں تمام ملزمان کیلئے نماز عید کی ادائیگی کا اہتمام کیاگیا


نیب لاہور میں تمام ملزمان کیلئے نماز عید کی ادائیگی کا اہتمام کیاگیا
ڈی جی کی جانب سے ملزموں کیلئے ضیافت کا اہتمام ، حمزہ شہباز بھی موجود تھے
لاہور(نیوز ایجنسیاں )نیب لاہور میں تمام زیرحراست ملزمان کی باجماعت نماز عید کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا ۔ڈی جی نیب نے زیر حراست ملزموں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔لیڈر آف اپوزیشن پنجاب حمزہ شہباز بھی زیر حراست ملزمان کیساتھ موجود تھے ۔ حمزہ شہباز نے نماز عید زیرحراست ملزمان کیساتھ باجماعت ادا کی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب پنجاب کی جانب سے زیر حراست ملزمان کے لیے عید الضحیٰ کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا تھا اور نیب زیر حراست ملزمان نے عید کی نماز ادا کرنے کے بعد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی اور آزادی کے لیے دعائیں کیں۔ گرفتار ملزمان کے لیے نیب کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔۔

© Copyright 2019. All right Reserved