ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

پاکستان کا آج پاک بھارت سرحد پر مٹھائی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ


پاکستان کا آج پاک بھارت سرحد پر مٹھائی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد یہ اقدام کیاگیا
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان نے آج یوم آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو ختم کردیا گیا ہے اور عید کے موقع پربھی پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔اور آج یوم آزادی کے موقع پر بھی مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ بس سروس کیساتھ ساتھ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس کو پہلے ہی معطل کر دیا ہے۔
مٹھائی تقسیم

© Copyright 2019. All right Reserved