ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات دور کرے، غلام صادق


الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات دور کرے، غلام صادق
حکومت کا کام سہولیات دینا ہے، نئی حلقہ بندیوں سے مسائل میں اضافہ ہو گا
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں پر عوام علاقہ کے تحفظات کو دور کیا جائے،نئی حلقہ بندیاں عوام علاقہ کی مشاورت سے ہی کی جائیں،حکومتوں کا کام عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے لیکن بد قسمتی نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے عوام کو انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے مزید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت کسی عوام کو مزید مسائل میں الجھنے نہیں دیں گے اور ان کے جائز حق کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے ،اور بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرئے،کشمیری کسی صورت بھارت کے غصبانہ قبضے کو نہیں منائیں گئے اور خون کے آخری قطرے تک اپنے جائز حق ،حق خوداردیت و آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے
غلام صادق

© Copyright 2019. All right Reserved