ہفتہ‬‮   24   اگست‬‮   2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کسی صورت قبول نہیں ، سردار یعقوب


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کسی صورت قبول نہیں ، سردار یعقوب
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جزبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آزادکشمیر سردار حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیری میں جاری بھارتی مظالم کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں،کشمیریوں نے تحریک آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جزبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا ہے،کشمیری آزادی کے علاوہ کسی اور آپشن کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیری کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑئے ہیں،انہوں نے عالمی برداری سے بھرپور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرے تاکہ کشمیری کو اپنا بنیادی حق ،حق خوداردیت مل سکے اور گزشتہ کئی دھائیوں سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے مظالم کا خاتمہ ہو سکے۔
سردار یعقوب

© Copyright 2019. All right Reserved