اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

اوگی میں منظور شدہ یونیورسٹی کیمپس کا منصوبہ سرد خانے کی نذر ہو گیا


اوگی (نامہ نگار) اوگی میں منظور شدہ یونیورسٹی کیمپس کا منصوبہ منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث سرد خانے کی نذر ہو گیا ،منصوبے کیلئے کیپٹن صفدر نے پانچ سال قبل ابتدائی طور پر پچاس کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے کامژدہ سنایا ،وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی نے ایچ ای سی حکام کے ہمراہ یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے مختلف جگہوں کا معائنہ بھی کیا اور عارضی بلڈنگ کے بندوبست کے بعدپچھلے سال مارچ میںمیں یونیورسٹی کیمپس اوگی کے آغاز اور تین ڈیپارٹمنٹ چلانے کا اعلان بھی کیا ،مگراتناعرصہ زمینیں ناپنے ہی میں گزرگیااور عارضی بلڈنگ میں تین ڈیپارٹمنٹ چلانے کے اعلان کوبھی ڈیڑح سال گزرگیا لیکن نہ توکرایہ کی بلڈنگ حاصل کی جاسکی اورنہ ہی کلاسز کا اجراء ہو سکا اور نہ ہی کیمپس کے قیام کے آثار نظر آسکے ،بلکہ چندماہ قبل فنڈلیپس ہونے کے انکشاف نے اس پودے کوپروان چڑھنے سے قبل ہی مرجادیاہے،جس کے سبب لوگوں میں سخت تشویش ہے اور علاقہ کے نوجوان ایم پی اے چیرمین ڈیڈک کمیٹی نوابزدہ فریدنے ڈگری کالج اوگی میں منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی صوبائی حکومت کے ذریعہ اوگی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے اقدامات کااعلان کیامگروہ بیل بھی ابھی تک منڈھے نہ چڑھ سکی۔
منصوبہ

 
© Copyright 2020. All right Reserved