اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

مانسہرہ، ناقص آئس کریم اورغلہ گوداموں کیخلاف آپریشن، بھاری جرمانے


مانسہرہ(نمائندہ اوصاف)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ناقص آئس کریم اور غلبہ گوداموں کے خلاف مشترکہ کاروائی،بھاری جرمانے مانسہرہ اسسٹنٹ کمشنر  طلعت فہد اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشوکت سلطان نے بروز جمعرات ناقص آئس کریم فروخت کرنے والے ویئر ھاوسیس  کے خلاف  زبردست کریک ڈاؤن کیا،کریک ڈاؤن کے دوران ناقص صفائی اور معیاری آئس کریم نہ ہونےکی وجہ سے بھاری جرمانے عائد کئے گئے.دوران چیکنگ کئی نامی گرامی غلہ کے ہول سیل ڈیلر   بھی چیک کیے  گئے. اور ایک بڑے ڈیلر کو ذخیرہ اندوزی اور کم وزن آٹا ،گھی فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، عوامی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں کو سراہا. محکمہ فوڈ کےاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اشیا مہیا کرناہماری ذمہ داری ہے تمام  مالکان کو جرمانے کے ساتھ ساتھ وارننگ بھی جاری کی کہ اگر آئندہ کوئی بھی وائلیشن پائی گئی تو فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھی بھیجا جائے گا.
آپریشن

 
© Copyright 2020. All right Reserved