اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

شنکیاری،پیسکو کاآپریشن،بجلی چوری میں ملوث دو ملزسیل

کنہار اور عثمان فلور ملز میں بجلی چوری کی جارہی تھی،مقدمہ درج
شنکیاری،مانسہرہ( نمائند گان اوصاف) عوامی شکایت پرواپڈا ۔ انتظامیہ کا مشترکہ چھاپہ دوفلور ملوں کو چوری کی بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ۔گزشتہ روزایس ای پیسکو عابد فاروق ۔ایکسین رورل مانسہرہ عمرشاہ۔ایکئسین ایم این ٹی۔ظفراقبال   اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ طلعت فہد کا اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چنار روڈ ٹھاکرہ میں کنہار فلور مل  اور کالج دوراہا عثمان فلور مل میں چھاپہ ، چوری کی بجلی استعمال کرنے پر  پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مشتاق خان آف مہانڈری کے  شاہجہان خان  اور عثمان فلور مل کے مالک محمد رفیق ولد حاجی محمد لطیف کے خلاف تھانہ سٹی  مانسہرہ میں۔مقدمہ درج،ایس ڈی او واپڈا عابد فاروق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کنہار فلور مل اور عثمان فلور مل میں اس وقت لوہے کا کام کیا جاتا ہے اور ماہانہ تیس سے چالیس ہزات یونٹ کمرشل بجلی استعمال ہوتی ہے، دونوں ملوں میں بڑی تیکنیک سے بجلی چوری کی جا رہی تھی، ایک اندازے کے مطابق ماہانہ لاکھوں روپے کی بجلی چوری کی جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ طلعت فہد کی موجود گی میں چھاپہ مار کر بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے اور ان کے خلاف تھانہ سٹی میں  کمرشل بجلی چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے،
دو ملزسیل

 
© Copyright 2020. All right Reserved