اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

پشاور،چوری وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد


پشاور( بیورو رپورٹ ) پشاور پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں چوریاں کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے 27 تولے طلائی زیورات،50 ہزار روپے اور 250 کنیڈین ڈالر برآمد کر لئے گئے ہیں پولیس کے مطابق مدعی شاکر اللہ ولد حاجی فقیر حسین سکنہ خزانہ بالا حال مدینہ کالونی گھڑی عمران نے تھانہ دائودزئی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے گھر سے کسی نامعلوم ملزمان نے طلائی زیورات،غیر ملکی کرنسی اورہزار روپے چوری کرلی جس پر پولیس نے کا روا ئی کر تے ہوئے ملزم زیشان احمد ولد ہدایت سکنہ نحقی شاہ عالم کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر سے چوری کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے
ملزم گرفتار

 
© Copyright 2020. All right Reserved