اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

بنوں،مختلف واقعات میں دوخواتین سمیت 6افراد زخمی

ہندی خیل جانی خیل میں اتفاقیہ گولی چلنے سے فرہاد خان زخمی
بنوں(بیوروپورٹ)لڑائی جھگڑوں،ٹریفک حادثات اور اتفاقیہ پستول چل جانے کے واقعات میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہندی خیل جانی خیل میں مبینہ طور پر فرہاد خان ولد تازہ گل پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوگیا ،ڈی آئی جی ہائوس کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے نبی اللہ ولد حضرت رحمان اور نور شاد آیاز ولد عمر قیاز ساکنان ارسلا ممش خیل زخمی ہوگئے ۔نصر فتح خیل میں گھریلو ناچاقی پر ملزم عنایت اللہ ولد زرولی خان نے لاتوں اور مکوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو زخمی کردیا۔کچہ بچک غوریوالہ میں بھی ملزم عمران خان ولد میر دراز نے گھریلو ناچاقی پرآہنی پائپ کے وار کرکے اپنی بیوی کو زخمی کردیا۔اسماعیل خانی اڈہ کے قریب فلائنگ کوچ کی ٹکر سے طفل وسیم خان ولد نادر سکنہ ملتان خال اسماعیل خانی زخمی ہوگیا ۔
چھ زخمی

 
© Copyright 2020. All right Reserved