اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

سرکاری افسران عوامی خدمت کو شعار بنائیں بصورت دیگر معاف نہیں کیاجائیگا،ڈی سی دیر بالا کی کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر دیر بالا عبد الحمید خان نے براول میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا ، سی این ڈبلیو، تعلیم، صحت سے متعلق شکایات
کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان، تحصیل میونسپل آفیسر دیر حاجی بادشاہ ذادہ سمیت دیگر کی شرکت
واڑی(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے زیر اہتمام براول میں کھلی کچہری کا انعقاد،لوگوں نے محکمہ سی این ڈبلیو تعلیم صحت اور واپڈا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئےتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دیر بالا عبد الحمید خان کی زیر نگرانی تحصیل دفتر براول میں ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا تھا ۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان تحصیل میونسپل آفیسر دیر حاجی بادشاہ ذادہ ٹی ایم او براول رحمت حنیف خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مختیار حسین کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی تھی۔اس موقع پر لوگوں نے محکمہ سی این ڈبلیو دیر بالا محکمہ تعلیم محکمہ صحت واپڈا کے پی ایچ اے جنگلات اور محکمہ پبلک ہلتھ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر تمام محکموں سے وضاحت طلب کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کھلی کچہری

 
© Copyright 2020. All right Reserved