اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

شبقدر،ڈی جی فوڈاتھارٹی کا جعلی گڑ فیکٹری کو سیل کرنیکی ہدایت

ملاوٹ مافیا کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل خان
پشاور( بیورو رپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے چارسدہ کے علاقے شبقدر میں واقع مصنوعی گُڑ فیکٹری کو سیل کرنے کے ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی دن رات جاری رہے گی۔ عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے اور اس بارے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی۔ڈی جی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز خالد اقبال خٹک نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی افسران عامر مہر اور رقیہ بانو کو چارسدہ کے علاقے شبقدر میں واقع مصنوعی گُڑ فیکٹری کی چیکنگ کے احکامات جاری کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کا کہنا ہے کہ چینی اور گلوکوز سے مصنوعی گُڑ بنایا جاتا تھا جو کہ پشاور گُڑ منڈی سپلائی کیا جاتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروائی کے دوران تیس من گُڑ قبضے میں لے لیا گیا اور مصنوعی گُڑ بنانے والی فیکٹری سیل کردی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروائی کے دوران تین افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ہدایت

 
© Copyright 2020. All right Reserved