اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

ہری پور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 16 گھنٹوں سے تجاوز

دیہی علاقوں میں 20سے 22گھنٹے تک بجلی بند رکھی جانے لگی


ہری پور (نمائندہ خصوصی)ہری پور میں سفید ہاتھی نے رات اوردن کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر دی ، ہری پور کی تاجر برادری نے بڑے احتجاج کے لئے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ، واپڈا اہلکار چوی کی جانے والی بجلی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ لائن لاسز کی مد میں پوری کرنے لگے ، واپڈا اہلکاروں کی مدد سے ضلع بھر میں چوری کی جانے والی بجلی پوری صارفین سے پوری کی جانے لگی ہری پور کے مختلف علاقوں میں واپڈا نے 12سے 16اور دیہی علاقوں میں تو 20سے 22گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے عمرایوب خان کی ناقص کارکردگی کے باعث علاقہ عوم پھٹ پڑے عو ام نے انہیں منڈیٹ دیا تو و اس مینڈیت کی لاج کب رکھیں گے ، واپڈا کا قبلہ درست نہ کرنے کے باعث روزانہ رات و دن کے اوقات میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں مساجد ، گھروں اور مدرسوں میں پانی کی سخت قلت محسوس کی جانے لگی شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کی جانب سے 12گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اورممبران اسمبلی خاموش ہیں اگر آئندہ بھی ان ممبران اسمبلی نے کامیاب ہونا ہے تو پھر عوام کی تکالیف کا مدواکرنا ہوگا
ہری پور لوڈشیڈنگ

 
© Copyright 2020. All right Reserved