اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

قبائلی اضلاع میں شفا ف الیکشن ہونگے،مخالفین کو شکست صاف نظر آرہی ہے،ملک شاہ محمد

وزیر اعظم کرپٹ مافیا کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے، حکومت قبائلی اضلاع میں ایک ہزار ارب روپے خرچ کریگی
کرپشن اور چوری پر جس پارٹی کی لیڈر کی باری آتی ہے وہ اپوزیشن میں جاکر حکومت گرانے کی سازش کا حصہ بن جاتے ہیں،گفتگو
بنوں(بیورورپورٹ) تحریک انصاف پی کے89کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرکے ایف سی آر کا کالا قانون ختم کیا اور ضم شدہ علاقوں کے خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرکے انکی تنخواہیں اور سکیل پولیس کے برابر کئے،سپیشل پولیس فورس کو مستقل کیا قبائلی اضلاع میں 20جولائی کو ہونے والے انتخابات شفاف ہوں گے اور کسی کو بھی دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائیگی انتخابات سے قبل ہی انتخابات پر سوالات اٹھانے والوں کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے تحریک انصاف کی حکومت دس سالوں میں قبائلی اضلاع میں ایک ہزار ارب روپے خرچ کریگی قبائلی اضلاع کے عوام کی جو اپنی تقدیر بدلنے کا سنہرا موقع ہاتھ آیا ہے کہ وہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں تحریک انصاف کی حکومت قبائلی علاقوں میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام میں امن وترقی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کا پکڑنے اور کرپٹ سیاستدانوں کو سلاخوں کے پیچھے بند کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج اس پر عمل پیرا ہے عمرا ن خان نے اگر چوروں اور لٹیروں کو چھوڑ دیا تو عوام انہیں معاف نہیں کریں گے مہنگائی،بد امنی اور بیروزگاری کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے اگر بڑے بڑے مگرمچھوں کو سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائے تو آئندہ کوئی بھی قومی خزانے لوٹنے اور کرپشن کا تصور نہیں کریگا اور ملکی نظام ٹھیک ہوجائیگا۔اپوزیشن اتحاد سے متعلق انہوں نے کہا کہ کرپشن اور چوری پر جس پارٹی کی لیڈر کی باری آتی ہے وہ اپوزیشن میں جاکر حکومت گرانے کی سازش کا حصہ بنا جاتے ہیں لیکن عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چاہے ان کی جان چلی جائے یا حکومت چلی جائے لیکن کرپٹ لوگوں کا کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔
ملک شاہ محمد

 
© Copyright 2020. All right Reserved