اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

جامعہ پشاور میں مستحق طلبہ میں مالی معاونت کیلئے چیک تقسیم

یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد آصف خان نے سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے
پشاور( بیورو رپورٹ ) جامعہ پشاور میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کے نادار طلبہ کی مالی معاونت کیلئے چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا جس میں جامعہ پشاور کے وائس چانسلر محمد آصف خان ،المجتبیٰ ٹرسٹ کے ٹیکنیکل ممبرمیجرجنرل (ر)محمد اویس مصطفی اور دیگر شرکاء بھی موجود تھے اس موقع پریونیورسٹی کے غریب طلباء و طالبات میں یونیورسٹی آف پشاورکے وائس چانسلر محمد آصف خان نے سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے سکالر شپ لینے والے شعبہ جیالوجی کے طالبعلم سید سکندر شاہ کو 50ہزار روپے ،بی ایس کے طالبعلم نصر من اللہ کو 50روپے اورایم ایس سی سٹیٹسٹک کی طالبہ کلثوم کو 80ہزار کے چیک دیئے گئے واضح رہے کہ یہ سکالرشپ جامعہ پشاور میں ڈائریکٹر ایڈمیشن اعلی اصغر جان اور اسسٹنٹ رجسٹرار فواد خٹک نے متعارف کروایا تھا سکالرشپ کا مقصد جامعہ پشاورکے نادار طلباء و طالبات کو تعلیم کے میدان میں مواقع فراہم کرنا تھا جبکہ المجتبیٰ ٹرسٹ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی نادار طلباء وطالبات کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اپنے خدمات انجام دے رہا ہے ۔
چیک تقسیم

 
© Copyright 2020. All right Reserved