اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

صوابی،پولیس کاچھاپہ،پاکستانی نژاد برطانوی شہری سمیت 3بازیاب

پولیس نے حضرو میں کارروائی کی،ملزمان سات کروڑ تائوان مانگ رہے تھے
صوابی( رپورٹ: محمد شعیب)سات کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء کئے جانے والے پاکستانی نژاد بر طانوی شہری سمیت تین مغویوں کو صوابی پولیس نے پنجاب کے علاقہ حضرو میں ایک کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بازیاب ہونے والے صوابی کے شہری راشد خان جو کہ بر طانیہ میں رہائش پذیر ہے نے تھانہ صوابی کے ایس ایچ او اورنگزیب خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں اپنے ڈرائیور شاہ روم اور ملازم رجب کے ساتھ لاہور گئے تھے۔ انہیں ستائیس جون کو نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کیا تھا اس سلسلے میں ان کی بیوی نے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صوابی میں درج کرائی تھی جس پر ایس ایچ او اورنگزیب خان کی قیادت میں پولیس نے پنجاب کے علاقہ حضرو میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران پاکستانی نژاد بر طانوی شہری راشد خان سمیت تین مغویوں کو بازیاب کر لیا اخباری کانفرنس میں راشد خان نے بتایا کہ اغواء کاروں نے مجھے سات کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء کیا تھا ا س دوران اغواء کاروں نے مجھ سے بینک چیکس اور اسٹامپ پیپرز پر زبر دستی دستخط بھی لئے تھے صوابی پولیس اگر بر وقت کارروائی نہ کر تی تو ہمیں قتل کرنے کے لئے کسی اور جگہ منتقل کیا جارہا تھا ۔
3 بازیاب

 
© Copyright 2020. All right Reserved