اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

پشاور،سکول پرنسپل سے بھتہ طلب کرنیوالے دو ملزمان سمیت 3 گرفتار

پولیس نے گاڑی سے 16 کلو گرام چرس برآمد کرلی،سمگلرفضل کریم کو دھر لیا گیا،تفتیش شروع
پشاور( بیورو رپورٹ ) پشاور پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ ارمڑ میں سرکاری سکول کے پرنسل کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال کرنے اور اس سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا ، جبکہ لا کھو ں ما لیت کی منشیا ت کو سمگل کر نے کی کو شش نا کام بنا تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی صدر صاحبزا دہ سجا د خان کے مطابق مدعی محمد جان ولد عبدالجلیل حال گورنمنٹ ہائی سکول پرنسپل ارمڑ نے تھانہ ارمڑ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ چند نامعلوم ملزمان اسے فون کال کرکے خود کو دہشت گرد تنظیم کے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور دس لا کھ روپے بھتہ کا مطا لبہ کر تے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم سید احمد شاہ ولد گلزار اورعطاء اللہ ولد گلشاد ساکنان ارمڑ کو گرفتار کر لیا دونوں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کید وران موبائل فون پر مقامی سکول کے پرنسپل کو دھمکی آمیز کال کرنے اور اس سے بھتہ طلب کر نے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی موبائل فون، موبائل سم اور ایک عدد گاڑی بھی برآمد کر لی گئی مبینہ بھتہ خو رو ں نے پاکستا نی سم کا استعما ل کیا ہےدریں اثنا ء ایس پی صدر کو با خبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات باڑہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر پولیس نے کا رو ا ئی کر تے ہوئے مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 16 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم فضل کریم ولد عبدالرحیم سکنہ باڑہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تین گرفتار

 
© Copyright 2020. All right Reserved