اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ نے بجٹ کی منظوری دیدی

تمام ترقیاتی کاموں میں ممبران کی مشاورت شامل ہے، ناظم انجینئر ساجد خان
سخاکوٹ (نمائندہ اوصاف) ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ نے سالانہ بجٹ برائے سال 2019-20کی منظوری دیدی۔اس سلسلے میں ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت نائب ناظم خالد خان منعقد ہوا جس میں ناظم انجینئر ساجد خان اتمان خیل ،ممبران حفیظ الرحمان، حاجی ممتازخان، یوسف خان، فردوس خان، حضرت حسین، ڈاکٹر شوکت، خاتون ممبر جاہرہ بی بی سمیت سیکرٹری اجمل خان نے شرکت کی۔اجلاس میں ناظم انجینئر ساجد خان اتمان خیل نے بجٹ برائے سال 2019-20پیش کی جس سے کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم انجینئر ساجد خان اتمان خیل نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے باعث خوشی ہے کہ تمام ممبران نے بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے ۔ہمارے کونسل میں کوئی اپوزیشن نہیں اور تمام ممبران بھائی چارے کی فضامیں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک میں نے کسی بھی ممبر کو شکایت کا موقع فراہم نہیں کیا ہے اور کونسل سے جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں سب ممبران کی مشاورت سے ہوئے ہیں۔
بجٹ

 
© Copyright 2020. All right Reserved