اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

جرائم پیشہ افراد کے خلاف سختی سے نمٹاجائے، ڈی آئی جی مردان

انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،ڈی پی او مہمند کو ہدایت
مردان(نامہ نگار) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نے ضلع مہمند کا خصوصی دورہ کیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او مہمند عبدالرشید اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی مردان ریجن نے نئے ضم شدہ اضلاع میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے ضلع مہمند میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور فول پروف انتظامات کے لئے پولیس افسران کو سخت احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی نے علاقہ میں پولیس گشت کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے موجود پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ شرپسند عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھیں۔ ضلع مہمند پولیس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات اور محکمانہ قوائد و ضوابط احسن طریقے سے سرانجام دینے پر ڈی آئی جی مردان نے پولیس افسران و اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور کہا کہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں، عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ڈی آئی جی مردان

 
© Copyright 2020. All right Reserved