اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

وزیر اعظم ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوشش کریں،مشتاق خان

سابق حکمرانوں نے اس حوالے سے مجرمانہ غفلت کی ،صوبائی امیر جماعت اسلامی
پشاور( بیورو رپورٹ ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط میں وزیر اعظم کے دورۂ امریکہ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات سے سفارتی اور سیاسی تعلقات میں جاری تعطل اور سرد مہری میں کمی واقع ہوگی۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے خط میں وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی گرفتاری اور سزا سنانے کے پورے عدالتی عمل کو امریکی حکام نے بین الاقوامی قوانین اور جنگی ضابطہ اخلاق کے برعکس انتہائی خفیہ، مشکوک اور یک طرفہ انداز میں مکمل کیا۔ جس پرمختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج بھی کیا۔اس لئے وزیر اعظم کو اس معاملے کو امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں اٹھانا چاہئے۔
مشتاق احمد

 
© Copyright 2020. All right Reserved