اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

مینگورہ،پسند کی شادی کرنیوالے جوڑےپر فائرنگ،شوہر جاں بحق،اہلیہ زخمی

زخمی خاتون ہسپتال منتقل،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
مینگورہ(نمائندہ اوصاف) مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی پر فائرنگ کھو ل دی جس کی زدمیں آکر میاں فرمان علی جاں بحق اوران کی اہلیہ بیٹی سمیت زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا ، ملزمان مقتول کی بیوی کے بھائی بتائے جاتے ہیں جبکہ مقتول فرمان اور مسماۃ(س) کی پسند کی شادی ہوئی تھی،دوسری جانب متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
شوہر جاں بحق

 
© Copyright 2020. All right Reserved