اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

ڈیرہ میں فائرنگ،کانسیٹبل جاں بحق ،بیوی زخمی،بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

بختاورآبادمیں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی، کانسٹیبل صفی اللہ کنڈی جاں بحق ،بیوی زخمی
کوٹ جائی میں ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکربیٹے محمد ثقلین نے فائرنگ کرکے والد کو ابدی نیند سلادیا،ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بختاورآبادمیں قتل کی واردات میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق جب کہ اس کی بیوی کو زخمی ہوگئی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکربیٹے نے باپ کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودبختاورآبادمیں نامعلوم ملزم نے رات کے وقت کانسٹیبل صفی اللہ کنڈی کے گھر میں داخل ہوکرفائرنگ کرکے کانسٹیبل کوقتل کردیاجب کہ اس کی بیوی مسماۃ سحرش نایاب کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے زخمی بیوی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف 302-324-452PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیاہے دریں اثناتھانہ پہاڑ پور کے علاقہ کوٹ جائی میں صبح سویرے ملزم محمدثقلین ولد اورنگزیب عرف بھٹو نے اپنے والد اورنگزیب عرف بھٹو اور اپنے مزدور محمد غنی قوم جائی سکنائے کوٹ جائی پر اپنے پستول سے فائرنگ کی جب پستول کے رائونڈ ختم ہوگئے تو اس نے اپنے والد کی کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جس کے وجہ سے اس کا والد اورنگزیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاجب کہ محمد غنی شدید زخمی ہوا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہاڑ پور منتقل کر دیا گیا۔پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم بیٹے نے بتایاکہ اس نے یہ اقدام اپنے والد کی طرف سے بار بار ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے کیا ہے ۔ پہاڑپورپولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس سے آلہ قتل پستول اورکلاشنکوف برآمدکرلی ہے۔
ڈیرہ واقعات

 
© Copyright 2020. All right Reserved