اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

بنوں،سنٹرل جیل کا ٹرانسفارمر خراب،بجلی غائب،قیدیوں وحوالاتیوں کی حالت غیر

بنوں سنٹرل جیل میں کل 28 بیرکس میں قیدیوں اور حوالاتیوں کی تعداد 1100 سے زائد ہے
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی،حبس کی وجہ سےقیدیوں کو مشکلات کاسامنا
بنوں (نامہ نگار)سنٹرل جیل بنوں میں گزشتہ روز سہ پہر سے بجلی غائب، قیدیوں و حوالاتیوں کی چیخیں نکل گئیں جیل کے اندرونی ذرائع کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بیرکوں میں بند کچھ قیدیوں و حوالاتیوں کی حالت غیر ہوگئی بجلی غائب ہو جانے سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی بنوں سنٹرل جیل میں کل 28 بیرکس ہیں اور قیدیوں و حوالاتیوں کی تعداد 1100 سے زائد ہیں قیدیوں کو شام سے صبح تک بیرکوں میں بند رکھا جاتا ہے جوکہ حبس کی وجہ سے قیدی و حوالاتی نہایت پریشان ہیں جیل حکام کے مطابق بجلی ٹرانسفارمر خراب ہے ۔
سنٹرل جیل بنوں

 
© Copyright 2020. All right Reserved