اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

مردان پولیس کا کریک ڈائون، 20ملزمان گرفتار، رہزنوں نے تاجر لوٹ لیا،مزاحمت پر زخمی

فروٹ کے تاجر سید انور کو لفٹ کے بہانے لوٹ لیا گیا،مزاحمت پر زخمی،چلتی گاڑی سے نیچے پھینک دیا
رستم سے دو نوسربازگرفتار،سود کے دھندے میں ملوث دو افراد بھی پکڑے گئے،گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد

مردان ،رستم(بیورورپورٹ،نمائندہ اوصاف)مردان کے علاقہ جھنڈے فروٹ کا تاجر کو راستے میں لوٹ لیا گیا ، مردان پولیس کا کریک ڈائون متعدد ملزمان گرفتار، رستم پولیس نے سود اور دھوکہ دہی میں ملوث سر غنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ جھنڈے کے رہائشی سید انور نے کہا کہ وہ سبزی منڈی جا رہا ہے کہ راستے میں تین افراد نے اسے کار پر لفٹ دے دی کچھ دور جا کر ایک لاکھ چھین کر اسے شدید زخمی کر دیا اور چلتی گاڑی سے نیچے دھکا دے دیا۔ تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او مقدم خان کی سماج دُشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، قمار بازوں، منشیات فروشوں، رہزنی کے مرتکب افراداور قتل میں ملوث20 سے زائد افراد کو رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقدم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایسی مثبت کارروائیوں کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ جبکہ مقدم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے عناصر کو چھین سے بیٹھنے نہیں دیں گے یا تو وہ برے کام چھوڑیں گے یا علاقہ بدر کریں گے۔ ضلعی پولیس سربراہ سجادخان کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ رستم کی حدودمیں2رکنی نوسر باز گروہ جو اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے اورمختلف طریقوں سے سادہ لوح عوام کوبلیک میل کرنے سے ناجائز رقم بٹورنے میں سرگرم عمل ہے، ایس ایچ اوتھانہ رستم مدثرخان ہمراہ ٹیم نے بروقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروہ قائم شیر ولد خان شیر ،عبداللہ ولد آصف ساکنان کالو خان صوابی کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے کار ، فون وائرلس، کلاشنکوف ، پستول،6عدد میگزین اورمختلف ساخت کے سینکڑوں کارتوس برآمد کر م لئے۔ سود کے دھندے میں ملوث 2ملزمان جہانگیر ولد امیر اللہ اور عظمت ولد خائستہ گل ساکنان رستم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔
مردان واقعات

 
© Copyright 2020. All right Reserved