ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

عوام کی خدمت ترجیح ، حلقے میں ترقیاتی کامو ں کے جال بچھا دینگے، چیئرمین ڈیڈک مانسہرہ

اوگی کٹھائی بٹل روڈ کیلئے 20کروڑ روپےمختص،چنار کوٹ کے مقام پراوگی کیلئے سی پیک انٹر چینج بنے گا
سڑکو ں ،پانی،صحت وتعلیم اوردیگرشعبوں کیلئے کروڑوں روپے رکھے گئے،جلدہی عملدرآمدکیاجائیگا،نوابزادہ فرید
اوگی (نامہ نگار) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ نوابزادہ فرید ایم پی اے نے کہاہے کہ حلقہ نیابت پی کے33میں ترقیاتی کاموں کا عمل شروع کردیا اور اگرور اور تناول کے عوام کے سب سے دیرینہ مطالبہ پوراکرتے ہوئے اوگی کٹھائی بٹل روڈ17کلومیٹر روڈ کی پختگی وکشادگی کیلئے 20کروڑ روپے سے زائد کا فنڈ مختص کر دیا،اہل ،چنار کوٹ کے مقام پراوگی کیلئے سی پیک انٹر چینج بھی بنے گاجس سے تناول ،اگرور اوردیگرعلاقے مستفیدہوسکیں گے۔عوام کی خدمت ترجیح ہے۔ حلقے میں ترقیاتی کامو ں کے جال بچھا دینگے ،ان خیالات کااظہارنے ڈیران روڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا،جس سے عرفان سواتی ایڈووکیٹ،پروفیسر(ر)عطاء الرحمٰن،ناظم میاں غلام محمد،سابق نائب تحصیل ناظم اوگی صادق تنولی،اسدخان،قدیرشاہ نے بھی خطاب کیا۔نوبزادہ فریدکاشکریہ اداکرتے ہوئے ہرممکن تعاون کاعہدکیا،نوابزادہ فریدنے کہاکہ صوبائی بجٹ میں میرے حلقہ کیلئے روڈز،ایریگیشن،پانی،صحت وتعلیم اوردیگرشعبوں میں خداکے فضل سے کروڑوں کافنڈمختص ہے،جلدہی عملدرآمدشروع ہوجائیگا،جس سے ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
چیئرمین ڈیڈک مانسہرہ

 
© Copyright 2020. All right Reserved