اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پراربو ں روپےخرچ کیے،تحصیل نا ظم سرائے نورنگ،

علاقے کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح،ہر گھر میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مولانا اعزاز اللہ
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)تحصیل نورنگ کے ناظم مولانا اعزاز اللہ نے کہا ہے کہ نورنگ شہر کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح رہی، شہر سمیت دور افتادہ علاقوں میں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے. میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحصیل مولانا اعزاز اللہ کا کہنا تھا کہ جس دن سے انہوں نے بطور تحصیل ناظم چارج سنبھالا ہے اسی روز سے تحصیل سرائے نورنگ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دوڑ دھوپ شروع کی ہے نورنگ شہر میں نے کافی ہے آپ سمیت پینے کے صاف پانی کا مسئلہ سنگین تھا جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے اور اب ہر گھر تک پینے کے لئے صاف پانی پہنچایا جا رہا ہے مزید کہنا تھا کہ نورنگ شہر سمیت تمام یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا جس کی تکمیل سے علاقے کی پسماندگی کاازالہ ممکن ہو سکے گا۔
ناظم

 
© Copyright 2020. All right Reserved