اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

نوازشریف حقیقی معنوں میں محسن پاکستان ہیں،ثاقب بوستان

حکمرانوں نے معیشت کابیڑہ غرق کرکےعوام کومہنگائی میں دھکیل دیا
اوگی(نامہ نگار) یونین کونسل اوگی سے سابق امیدوارضلع کونسل ثاقب بوستان نے میڈیاسے گفتگومیں کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف 22کروڑعوام کے محبوب ترین لیڈراورحقیقی معنوں میں محسن پاکستان ہیں ۔قوم کل بھی انکے ساتھ تھی،آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہے اورآئندہ بھی نوازشریف سے قدم سے قدم ملاکرچلیں گے،سازشی عناصرجتنازورلگالیں وہ عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کم نہیں کرسکتے، موجودہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے غریب عوام کومہنگائی میں دھکیل دیا،ٹیکسوں کی بھرمارنے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ کنٹینرپرکھڑے ہوکرقوم کوسبزباغ دکھا نے والے عمران خان آج منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔
ثاقب بوستان

 
© Copyright 2020. All right Reserved