اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

ملین مارچ سیاست کا رخ بدل دیگا،مولانا عبد الحلیم

کا رکنوں مار چ کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
ڈومیل (نمائندہ اوصاف ) 25جولائی کو منعقد ہ ختم نبوت ملین مارچ پشاور جے یو آئی کی تاریخ کا سب سے بڑا پاور شو ثابت ہو گا جو ملکی سیاست کا رُخ تبدیل کریگا اور اس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید شرکت کرکے پوری دنیا پر یہ واضح کرینگے کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی سیاسی ومذہبی جماعت ہے اور عمرانی حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے لہذاجماعتی کا رکنوں کو چاہیے کہ وہ پشاور میں تاریخ ساز ملین مار چ کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات ایک کر کے عوامی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جماعتی وابستگی کا عملی ثبوت فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سوکڑی کے امیر مولانا عبد الحلیم ،رحمت اللہ خان سوکڑی اور گوہر حیات اور دیگر نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور ان قائدین کی نفاذاسلام کیلئے خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی ۔
مولانا عبد الحلیم

 
© Copyright 2020. All right Reserved